Advertisement

پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ رویت ہلال کمیٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان میں پہلا روزہ کس دن ہوگا اس حوالے رویت ہلال کمیٹی کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے ماہرین کے مطابق پاکستان میں پہلا روزہ 23 مارچ کو ہونے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا کہ بدھ 22 مارچ کی شام ہلال کی رویت کا امکان انتہائی کم ہے، نیا چاند منگل 21 مارچ 2023 کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔

29 شعبان المعظم یعنی بدھ 22 مارچ 2023ء کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو کم از کم 19 گھنٹوں سے زائد ہوگی تاہم دیگر موسمی کیفیات کے باعث پاکستان میں بدھ 22 مارچ کی شام ہلال کی رویت کو آنکھ سے بہ آسانی دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

اِس طرح پاکستان میں یکم رمضان المبارک 23 مارچ 2023ء کو ہونے کا امکان انتہائی کم ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی علاقے میں مطلع انتہائی شفاف ہوا تو وہاں ہلال کی رویت کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا البتہ پہلا روزہ جمعتہ المبارک 24 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version