Advertisement

کراچی: سی ٹی ڈی بڑی کارروائی، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

سی ٹی ڈی

کراچی: سی ٹی ڈی بڑی کارروائی، 2 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں ایک بڑی کارروائی کے دوران اسلحے کی بڑی کھیپ سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے انچارج چوہدری صفدر نے بتایا کہ  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے عملے کی بروقت کارروائی پر  2 ملزمان فہد بلوچ اور زاہد بلوچ کو پاپوش نگر سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں 17 نائن ایم ایم پستول، 17 میگزین، 30 بور کی 5 ہزار گولیاں، 1000 نائن ایم ایم پستول کی گولیاں اور 500 کلاشنکوف کی گولیاں شامل ہیں۔

انچارج سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزمان اسلحہ کی کھیپ ممکنہ طور پر دہشت گردی کی واردات میں استعمال کیا جانا تھا۔

مزید پڑھیں: صوابی میں سی ٹی ڈی آپریشن، حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا

Advertisement

چوہدری صفدر نے مزید کہا کہ ملزم زاہد بلوچ اس سے قبل بھی متعداد بار گرفتار ہوچکا ہے اور عادی جرائم پیشہ ہے۔

واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

چند روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں سی ٹی ڈی کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران داعش کے اہم کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ  ملزم  نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم سال 2011 سے داعش عبدالمنان گروپ سے وابستہ ہے۔ ملزم افغانی ہے اور کافی عرصے سے کراچی میں مقیم ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ملزم رمضان کے مہینے میں چندہ اکٹھا کر کے افغانستان  میں داعش کو بھیجتا تھا۔

Advertisement

 مزید پڑھیں: دہشت گردی کے خدشات، سی ٹی ڈی نے کومبنگ آپریشن تیز کردیے

اس کے علاوہ ملزم حوالہ ہنڈی کا کام بھی کرتا ہے۔ ملزم اب تک لاکھوں روپے حوالہ ہنڈی کے ذریعے افغانستان بھیج چکا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے اہم معلومات ملی ہیں جن کا کا فرانزک معائینہ کروایا جائے گا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version