زمان پارک کل سے مقبوضہ وادی کا منظر پیش کر رہا ہے، فیاض الحسن چوہان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ زمان پارک کل سے مقبوضہ وادی کا منظر پیش کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان کی انا کی تسکین کے لیے زمان پارک کل سے مقبوضہ وادی کا منظر پیش کر رہا ہے، امپورٹڈ حکومت اس وقت فسطائیت کی تمام حدیں عبور کر چکی ہے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عوام اور اداروں کو آمنے سامنے لا کر پی ڈی ایم سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرانا چاہتی ہے، عمران خان کی جانب سے تحریری یقین دہانی کے باوجود طاقت کے استعمال کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے، اعلیٰ عدلیہ پی ڈی ایم کی حواس باختہ حرکات پر از خود نوٹس لے۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے ظلم و بربریت کا جواب عوام ووٹ کی طاقت سے دے گی، عوام نے ثابت کر دیا کہ عمران خان واقعی ان کی ریڈ لائن ہے، ایک ہی ملک میں پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے لیے قانون کا دوہرا معیار ناقابل قبول ہے۔
ضرور پڑھیں؛ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ؛ زمان پارک میدان جنگ بن گیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

