Advertisement

پنجاب حکومت کا ایلیٹ فورس کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پی ٹی آئی

پنجاب حکومت کا ایلیٹ فورس کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کی جانب سے ایلیٹ فورس کی ٹیم اور گاڑی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کینال روڈ، زمان پارک میں ایلیٹ فورس کی ٹیم اور ان کی گاڑی پر حملہ کرنے والے ان تمام شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے رات گئے ایلیٹ فورس کی گاڑی پر حملہ کر دیا تھا۔

مشتعل مظاہرین کے ہتھے چڑھنے والی ایلیٹ فورس کی گاڑی کینال روڈ سے گزر رہی تھی، گاڑی کو زمان پارک کے سامنے پہنچنے پر ڈنڈا بردار فورس نے روک لیا تھا۔

ایلیٹ فورس کی گاڑی عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے زمان پارک پہنچی تھی، جہاں پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں نے حملہ کر دیا اور گاڑی کو نقصان پہنچایا۔

Advertisement

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو 19 مارچ کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 19 مارچ بروز اتوار کو مینار پاکستان کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جسے فی الحال لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے روک دیا گیا ہے۔

بعدازاں پنجاب حکومت نے بھی اس معاملے پر پی ٹی آئی کو اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

صوبائی حکومت کے مطابق تحریک انصاف کو جلسے یا ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی  جبکہ اتوار کو ریلی نکالی گئی تو دفعہ 144 نافذ کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کے جلسے سے روک دیا

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس آپریشن پر روک میں مزید ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اتوار (19 مارچ) کو لاہور میں مینار پاکستان (گریٹر اقبال پارک) میں ایک تاریخی جلسے کا بھی اعلان کیا تھا تاکہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود پارٹی کی انتخابی مہم شروع کی جا سکے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version