Advertisement

پیپلزپارٹی کے 2 اہم رہنما ای سی ایل سے نام نکلنے پر بیرون ملک روانہ

پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کے 2 اہم رہنما ای سی ایل سے نام نکلنے پر بیرون ملک روانہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 2 اہم رہنما ای سی ایل سے نام نکلنے پر بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

ایئرپورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراطلات شرجیل میمن امارات ایئرلائن کی پرواز EK-603 کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ سے دبئی روانہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کو عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ای سی ایل سے نام نکالا گیا، شرجیل میمن محکمہ اطلاعات میں مبینہ کرپشن ریفرنس کے باعث 2017 سے بیرون ملک نہیں گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ 6 سال بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بعد پیپلز پارٹی کے اہم رہنما سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین بھی بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین غیرملکی ایئرلائن کی  پرواز سے لندن روانہ ہوئے تاہم ڈاکٹر عاصم چند روز بیرون ملک قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
محسن پاکستان: عبدالقدیر خان کو بچھڑے 4 برس بیت گئے
ذہنی صحت انسانی وقار، اُمید اور ترقی کی بنیاد ہے، صدرِ مملکت
سعودی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version