Advertisement

پی ٹی آئی کارکنان اپنے قائد کی حفاظت کیلئے زمان پارک میں موجود ہیں، راجہ بشارت

پی ٹی آئی کارکنان اپنے قائد کی حفاظت کیلئے زمان پارک میں موجود ہیں، راجہ بشارت

راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ہزاروں کی تعداد میں اپنے قائد کی حفاظت کے لیے زمان پارک میں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر راجہ بشارت نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ہزاروں کی تعداد میں اپنے قائد کی حفاظت کے لیے زمان پارک میں موجود ہیں، کسی کی غلط فہمی ہے تو آکر اپنا شوق پورا کر لے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزادانہ اور منصفانہ انتحابات کی بات کر رہے ہیں یہی توقع نگران حکومت سے بھی تھی لیکن جو صورتحال نگران حکومت کی جانب سے دیکھنے کو ملی جس طرح نیب ، انٹی کرپشن اور پولیس کو استعمال کیا جارہا ہے ان سے کوئی امید نہیں ہے۔

سابق وزیر راجہ بشارت نے مزید کہا کہ آج آر او  کا جو نوٹیفکیشن ہوا جس میں عدلیہ کو نمائندگی نہیں دی گئی یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے، ہمارا کارکن جو شہید ہوا اس کے بارے میں ہمارے سے زیادہ میڈیا کے لوگ جانتے ہیں ، اس کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version