Advertisement

پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم

پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں مفت آٹا فراہمی مرکز کا دورہ کیا اور آٹا مرکز آنے والے افراد سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے آٹا فراہمی مرکز کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کم آمدنی والوں کو سہولت فراہم کررہی ہے، جن کو اب تک 1 تھیلانہ ملا کل سے انہیں یکمشت 3 ملیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ غریب کو مفت آٹا فراہم کیا جارہا ہے، ملک کی تاریخ میں مفت آٹے کا منصوبہ پہلی بار شروع کیا گیا، مفت آٹے فراہمی ایک چیلنچ ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کو مل کر بدلنا ہے، پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام ضرور حاصل کرے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ آٹا فراہمی میں بدنظمی کی شکایات پر وزیر اعظم شہباز شریف نے خود دوروں کا آغاز کیا ہے تاہم وزیراعظم نے اس سے قبل سرگودھا، لاہور، چنیوٹ اور قصور کے اچانک دورے کیے تھے۔

Advertisement

دو روز قبل لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہر مستحق شخص کو مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ حکومت رمضان المبارک کے دوران معاشرے کے غریب طبقے کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔

انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان اہل افراد کی فوری رجسٹریشن کو یقینی بنائیں جنہیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے مفت آٹا نہیں مل رہا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید ہدایت کی کہ مفت آٹا تقسیم کرنے والے مقامات پر فوری طور پر نادرا اور بی آئی ایس پی کے کاؤنٹرز قائم کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version