Advertisement

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج پشاور میں ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق پشاور میں آج شام مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوگا جس کی صدارت مولانا سید عبد الخبیر آزاد کریں گے اس اجلاس میں ماہ رمضان کے چاند کی رویت کا فیصلہ اور اعلان کیا جائےگا۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ اس اجلاس میں مركزی و زونل ممبران ، وزارت مذہبی امورودیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

 جبکہ غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا ایک اور اجلاس آج مسجد قاسم علی خان میں ہوگا اور اس غیر سرکاری کمیٹی اجلاس کی صدارت مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

پشاورسمیت دیگر شہروں میں  بھی چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، محکمہ موسمیات

Advertisement

 محکمہ موسمیات کے مطابق  پشاور میں آج مطلع جزوی طور پرابر آلود رہے گا تاہم اسکے باوجود چاند نظر آنے کا قوی امکان موجود ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ غروبِ آفتاب کے بعد 49 منٹ تک چاند کو دیکھا جا سکےگا اور چاند کی عمر20 گھنٹہ 31 منٹ ہوگی۔

پشاورکے علاوہ دیگر شہروں میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات  روشن ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
Next Article
Exit mobile version