کشیدہ حالات کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہوگی، آفتاب صدیقی

ن لیگ کا مقابلہ عوام کے ساتھ ہے، آفتاب صدیقی
پی ٹی آئی کراچی صدر آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ کشیدہ حالات کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی صدر آفتاب صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت عمران خان کی الیکشن مہم سے مکمل گھبرا گئی ہے، ایک ریلی نے ان کے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے کردیے ہیں، یہ چاہتے ہیں پاکستان کے حالات سری لنکا سے بدتر ہوجائیں۔
پی ٹی آئی کراچی صدر آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ عمران خان کو خدا نخواستہ کچھ ہوا تو حالات سنبھالنا مشکل ہوگا اور کشیدہ حالات کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہمارا جہاد قانون کی بقاء کیلئے ہے، آفتاب صدیقی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News