کراچی سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی والے سال کی پہلی بارش کے لئے ہوجائیں تیار، کراچی سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 مارچ سے ملک میں داخل ہوگا اور مغربی ہوائیں ملک بھر سمیت سندھ کو بھی متاثر کرے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 17 تا 19 مارچ سندھ بھر سمیت کراچی میں بارش کا امکان ہے اور اس دوران گرد آلود ہوائیں یا آندھی بھی چلے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 تا 19 مارچ گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے تاہم شہر میں بارش کے دوران درجہ حرارت چند ڈگری گر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ شمالی علاقہ جات اور اپر پنجاب میں بھی میگھا برسے گی، جنوبی پنجاب میں جل تھل ایک ہوگا۔ بلوچستان اور کے پی کے میں بھی بارش کا امکان ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق بارش فصلوں کیلئے فائدہ مند ہے، بڑھتا ہوا درجہ حرارت کم ہو جائے گا اور گندم کی پیداوار اچھی ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک کے بیشترعلا قوں میں آج موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران گرم رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر میں کل سے شدید گرمی کا امکان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News