شعیب شیخ کے ساتھ زیادتی کا حساب ہوگا، فواد چوہدری

فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر یکم اپریل تک توسیع
پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شعیب شیخ کے ساتھ زیادتی کا حساب ہوگا، ظالم قانون کے کٹہرے میں آئیں گے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شعیب شیخ بہادر آدمی ہیں، ظلم کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بول نیوز کا جرم صرف بولنا ہے، بول نیوز نے جس طرح ظلم کا مقابلہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔
جتنا ظلم کرلیں فتح صرف حق کی ہوگی
فواد چوہدری نے کہا کہ بول کے صحافی ہونے پر سمیع ابراہیم، جمیل فاروقی پر ظلم کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنوں اور لیڈر شپ نے ظلم کا سامنا کیا، حکومت کو جس سے بھی خطرہ ہو اسے کپڑا ڈال کرپیش کرتے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جتنا ظلم کرلیں فتح صرف حق کی ہوگی، جب تک عوام باہر نہیں نکلیں گے ظلم جاری رہے گا۔
زیر حراست ورکرز جو بھی بیان پولیس چاہے دے دیں
اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ظل شاہ کی والدہ کو پیغام دیا گیا اگر دوسرے بیٹے کی زندگی چاہیے تو منہ بند رکھنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کا کو چیئرمین بول نیوز شعیب شیخ کو رہا کرنے کا حکم، تحریری حکم نامہ جاری
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تمام ورکرز جو پولیس کی حراست میں ہیں ان سے پہلے ہی کہا ہے کہ تشدد سہنے کی بجائے جو بھی بیان پولیس چاہے دے دیں۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان بیانوں کی نہ تو عوام کی نظر میں کوئی حیثیت ہے نہ قانون کی نظر میں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News