Advertisement

حکومت انضمام شدہ فاٹا اضلاع کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کیلئے پر عزم ہے، وزیرِ اعظم

  • فہد
  • شيئر

وزیرِ اعظم

حکومت انضمام شدہ فاٹا اضلاع کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کیلئے پر عزم ہے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت انضمام شدہ فاٹا اضلاع کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کے ارکانِ قومی اسمبلی کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کی۔

وفد نے وزیرِ اعظم کو متعلقہ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے اس دوران انضمام شدہ فاٹا اضلاع کیلئے فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اسکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری ای سی سی اور دیگر فورمز سے جلد کروائی جائے، حکومت انضمام شدہ فاٹا اضلاع کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کیلئے پرعزم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک بھر کے معاشی طور پر کمزور علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement

ملاقات میں وفاقی وزراء عبدالشکور، ساجد طوری کے علاوہ ارکانِ قومی اسمبلی مولانا جمال الدین، علی وزیر، محسن داوڑ نے شرکت کی۔

وفاقی وزراء اسحاق ڈار اور سردار ایاز صادق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ضرور پڑھیں؛ آئین کا سنگین مذاق اڑایا جارہا ہے، ایوان کو نوٹس لینا ہوگا، وزیراعظم

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ
کراچی: لیاری ایکسپریس وے گارڈن سے ماڑی پور تک ٹریفک کیلئے بند
آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘ ریلیز کردیا گیا
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
قطری وزارت خارجہ کی جانب سے دوحہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version