لاہور، پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کی گرفتاری کیلئے فہرست تیار

لاہور، پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کی گرفتاری کیلئے فہرست تیار
لاہور: پولیس ان ایکشن میں آگئی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متحرک کارکنوں کی گرفتاری کے لئے فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے گرفتاری کے لیے کارکنوں اور رہنماؤں کو اے بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کر لیا۔
پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں کی گرفتاری کے لیے فہرست تیار #PTI #BOLNews pic.twitter.com/8yJob01qEg
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 20, 2023
سٹی ڈویژن میں 186 کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائے جائے گی جبکہ کینٹ ڈویژن میں 143، سول لائینز 85، اقبال ٹاؤن سے 97 کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ صدر ڈویژن سے 134 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے 120 کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو کھانا اور فنڈنگ کرنے والے افراد کی فہرست بھی تیار کرلی ہے۔
فنڈنگ کرنے والے 88 افراد، ٹرانسپورٹر مہیا کرنے والے 21، کارکنوں کو اکٹھا کرنے والے 121، کھانا مہیا کرنے والے 30 اور کیٹرنگ کرنے والے 62 افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔
زمان پارک پولیس حملہ، ایک اور مقدمہ درج
گزشتہ روز زمان پارک لاہور میں انسداد تجاوزات آپریشن کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر حملے کا ایک اور مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ دہشت گردی، اقدام قتل سمیت 13دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ پولیس ٹیم دہشت گردی عدالت سے جاری سرچ وارنٹ لے کر زمان پارک گئی، بات چیت شروع کرتے ہی 3 سو نامعلوم کارکنوں نے حملہ کر دیا، کارکنوں کو پیٹرول بم پھینکنے کی کوشش کے دوران قابو کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ایلیٹ فورس کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
ایف آئی آر کے متن میں مزید بتایا گیا کہ تلاشی کے دوران زمان پارک سے رائفلیں بھی برآمد ہوئیں، کارکنوں نے سینئر قیادت کی ایماء پر پولیس پر حملہ کیا۔
بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے زمان پارک آپریشن کے دوران گرفتار 102 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے جس کے بعد ان کے گھر پر سرچ آپریشن کیا گیا۔
لاہور پولیس کے ہمراہ موجود اینٹی انکروچمنٹ کی ٹیم نے کرین کے ذریعے عمران خان کےگھر کا دروازہ اور دیوار توڑی، رہائش گاہ کے باہر موجود مورچوں اور تجاوزات کو بھی ہٹادیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: زمان پارک میں آپریشن، پولیس عمران خان کے گھر میں داخل
اس کے علاوہ ہیوی مشینری سے زمان پارک کے باہر لگی تمام رکاوٹیں اور خیمے کو اکھاڑ دیا گیا۔
پولیس نے آپریشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 40 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
عمران خان کے گھر کے اندر سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی، پیٹرول بم اور پتھر بھی پھینکے گئے جس کے باعث پولیس کے تین سے زائد اہلکار پتھر لگنے سے زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News