Advertisement

مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس؛ سیاسی اور معاشی معاملات پر گفتگو

مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس

مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سیاسی اور معاشی معاملات سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹائون میں ہوا۔

 اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی جبکہ پارٹی قائد نوازشریف سے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے طویل مشاورت کی گئی۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں مریم نواز، حمزہ شہباز، مصدق ملک، ملک احمد خان، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق سمیت مختلف وفاقی وزرا، معاونین نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے شرکاء کو مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری سے ملاقاتوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال، معاشی معاملات، عوامی ریلیف سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے مذکرات کی پیشکش کو موضوع بحث لایا گیا۔

 عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس اہلکاروں پر حملے اور عدالت کے باہر ہونے والی غنڈہ گردی کی مذمت کی گئی جبکہ اجلاس میں عمران خان کی جانب سے حکومتی اداروں پر حملے کےلئے جامع حکمت عملی اور  پنجاب و خیبر پختونخواہ میں ہونے والے انتخابات اور انتخابی مہم ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت ہوئی۔

اس موقع پر مہنگائی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کےلئے مختلف آپشنز پر بریفنگ بھی دی گئی اور رمضان پیکج کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا سستے پیٹرول کی فراہمی کے لئے موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیورز کو پیٹرول کارڈ کی صورت میں ریلیف دینے پر غور بھی زیر بحث رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version