وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام

وزیر اعظم کا یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام
وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کے نام پیغام جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج قوم پاکستان کے بانیوں کو ان کی سیاسی دانشمندی، تدبر اور علیحدہ وطن کے لیے انتھک جدوجہد کرنے کے عزم پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
Today the nation pays homage to Pakistan's founding fathers for their political wisdom, sagacity & determination to wage a relentless struggle for a separate homeland. The day is a reminder that no matter what the challenges, human will is capable of attaining the impossible 1/2
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 23, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ دن اس بات کی یاد دہانی کرتا ہے کہ چاہے جتنے بھی چیلنجز ہوں، انسانی ارادہ ناممکن کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ زندہ قومیں اپنی کارکردگی کا آئیڈیل سے موازنہ کرکے خود کو سخت آڈٹ میں ڈالتی ہیں اور اپنے خود شناسی اور احتساب سے گزرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ میں مشکلات کو شکست دینے کے لئے آئیڈیا آف پاکستان پر اپنا اٹل یقین رکھتا ہوں۔ آج 23 مارچ کو آئیے ہم قوم کی خدمت کا جذبہ بیدار کریں۔
صدر مملکت کا پیغام
اس سے قبل صدر پاکستان عارف علوی نے یومِ پاکستان کے موقع پر قوم کے نام اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یوم پاکستان پر پوری قوم بانیانِ پاکستان کو خراج ِتحسین پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم ثبوت ہے کہ مسلم قیادت نے ایک دانشمندانہ فیصلہ کیا۔ یوم پاکستان بحیثیت قوم ہمیں کامیابیوں اور ناکامیوں کا جائزہ لینے کی یاد دہانی کراتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ آزادی کے وقت ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا، چیلنجز کے باوجود ہم نے مسلسل محنت اور قابلیت سے ہر شعبے میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: خراب موسم کے باعث ایوان صدر میں یوم پاکستان کی پریڈ منسوخ
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم مساوات کم کرنے، خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے، خصوصی افراد کے حقوق کی فراہمی، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے مزید کام کرنا ہے، ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے مزید کام کرنا ہوگا۔
صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ ماضی کی کامیابیوں کے پیشِ نظر یقین ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے ساتھ ہم پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News