معروف شاعر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بلوچی زبان کے مشہور و معروف شاعر اور ادیب یعقوب امل کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے پنجگور کے علاقے گورمکان میں مقتول کے گھر کے باہر حملہ کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کررہے تھے اور جب یعقوب امل گھر سے باہر آئے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی جبکہ ملزمان فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے بعد نامور شاعر کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
خیال رہے کہ یعقوب امل متعدد موضوعات پر کتابیں بھی لکھ چُکے ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement