بڑی عید پر عوام کے لئے بڑا تحفہ

بڑی عید پر عوام کے لئے بڑا تحفہ
اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے عید تعطیلات کے دوران عوام کو بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئے انتظامات مکمل کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان آئیسکو نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تمام آپریشن سرکلز میں مانیٹرنگ کنٹرول روم قائم کردیئے گئے جہاں 114 گرڈ اسٹیشنز 1350 فیڈرز پربجلی ترسیل کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ ہوگی، شکایات کے ازالے کیلئے 126 سے زائد کمپلینٹ دفاتر میں عملہ موجود رہے گا۔
آئیسکو ترجمان نے کہا کہ فیلڈ اسٹاف کو اضافی میٹرز، تاریں اور دیگر ضروری سامان فراہم کر دیا گیا، آئیسکو چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر امجد خان کنٹرول رومز کی براہ راست نگرانی کریں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ جانوروں کی آلائشوں کو بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارم کے قریب نہ پھینکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

