Advertisement

سولر پینل لگانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سولر پینل لگانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سولر پینل لگانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پنکھوں پر بھی 2 ہزار روپے فی پنکھا ٹیکس عائد کر دیا اور پرانے بلب کے استعمال پر بھی 20 فیصد ڈیوٹی لگا دی گئی ہے، لنڈے کے کپڑوں پر 10 فیصد ٹیکس ختم، نان فائلرز کو 10 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیوایف بی آرعاصم احمد نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں 200 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات شامل ہیں، انکم ٹیکس کی مد میں 170 ارب روپے اضافی حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کی مد میں 22 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات شامل ہیں، منی بجٹ شامل کر کے اگلے سال کیلئے ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو 900 ارب روپے بن رہا تھا، مزید 200 ارب روپے کے ٹیکس شامل کر کے ہدف 9200 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

ایف بی آر چیئرمین کے مطابق حکومت نے پنکھوں پر بھی 2 ہزار روپے فی پنکھا ٹیکس عائد کر دیا، پرانے بلب کے استعمال پر بھی 20 فیصد ڈیوٹی لگا دی گئی۔

Advertisement

عاصم احمد نے کہا کہ بونس شیئر پر10 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے فارن پیمنٹ کرنے والے نان فائلرز کو5  کے بجائے 10 فیصد ٹیکس دینا ہوگا ، افراد اور کمپنیوں پر سپر ٹیکس کی شرح میں اضافہ اور پرانے کپڑوں پر 10 فیصد ٹیکس ختم کر دیا گیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ سولر پینل پر 44 ٹیرف لائنز پر ٹیکس میں کمی اور پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی ورکرز پر 2 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version