الیکشن کمیشن کا نگراں وزیر شاہد خٹک کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا نگراں وزیر شاہد خٹک کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخواہ کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ اور آئی ٹی شاہد خٹک کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخواہ کے نگران وزیر ٹرانسپورٹ اور آئی ٹی شاہد خٹک کے جلسے میں شرکت اور تقریر کا نوٹس لیا ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا سے فوری رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ نگران حکومتیں قانون کے مطابق شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کی پابند ہیں، کسی نگران وزیر کو انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نگران وزیر اور حکومت کے خلاف سخت کارروائی کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

