Advertisement

پی ڈی ایم کا سائفر کا جھوٹ گھڑنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

حافظ حمد اللہ

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل کا نتیجہ ہے ، حافظ حمد اللہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے سائفر کا جھوٹ گھڑنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اعظم خان کے سائفر سے متعلق انکشافات پر حافظ حمد اللہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سائفر اپوزیشن نہیں، پاکستان کے خلاف سازش تھی۔ اعظم خان کے اعتراف کے بعد ”میرجعفر“ کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چار سال پاکستان پر مسلط سیاسی دجال نے معیشت اور قومی مفادات سے غداری کی، غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹنے والا خود ہی غدار نکلا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ توڑنے کو آئین شکنی قرار دیا تھا، آئین شکن کی سزا آرٹیکل 6 ہے۔

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ نکلی، اسرائیلی ایجنٹ نے پاکستان کے دنیا کے ساتھ خارجہ تعلقات تباہ کرنے کے لئے سائفر گھڑا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ سائفر ڈراما تھا، سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، اعظم خان کا اعترافی بیان ریکارڈ

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف 164 کا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان نے 164 کا بیان مجسٹریٹ کے سامںے ریکارڈ کرایا، 164 کے بیان میں سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری نے چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اعظم خان نے سائفرسے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جس میں کہا گیا کہ لہرایا جانے والا سائفرجعلی تھا اوریہیں پربنایا گیا، حکومت کو گھر بھیجنے میں کوئی امریکی سازش نہیں تھی۔

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری نے ہوش ربا انکشافات کیے اورسائفر ڈراما بے نقاب کردیا جس میں کہا گیا تھاکہ عمران خان نے تمام ترحقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا۔ تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/109804/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/109804/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version