Advertisement

پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے، چوہدری انوار الحق

انوار الحق

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری امیدوں اور امنگوں کا مرکز ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری انوارالحق نے 19 جولائی ’یوم الحاق پاکستان‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مٹی کی خوشبو سے محبت میں جانیں نچھاور کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں، پاکستان کے قیام سے قبل کشمیریوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کے حق میں دیا، قائداعظم کی پاکستان سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے۔

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان سیز فائرلائن کے دونوں جانب سب سے مقبول نعرہ ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی پاکستان سے محبت پر ہندوستان بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مقبوضہ وادی کے اندر بسنے والوں نے اس سفر کی تکمیل کے لیے لازوال قربانیاں دیں، آج سیز فائرلائن کے دونوں جانب کشمیری الحاق پاکستان منارہے ہیں، صرف جموں میں اڑھائی لاکھ لوگوں کو پاکستان کی محبت کے جرم میں قتل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے تمام تر حربے آزمانے اور بہیمانہ قتل عام پاکستانیت کو ختم نہیں کر سکا، کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ اپنے مقدس رشتے کو ہمیشہ سب سے مقدم رکھا اور کبھی حرف نہیں آنے دیا، 19 جولائی کا دن تاریخ ساز دن ہے کیونکہ اس تاریخی دن کشمیریوں نے قرارداد الحاق پاکستان منظور کر کے اپنے مستقبل کا تعین کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 19 جولائی کو قرارداد الحاق پاکستان منظور کر کے کشمیری عوام نے اپنی قسمت پاکستان کے ساتھ وابستہ کرنے کا جو تاریخ ساز فیصلہ کیا تھا وہ اس میں ضرور کامیاب ہوں گے، آج آزاد جموں و کشمیر کے طول و عرض میں الحاق پاکستان کا دن منایا جا رہا ہے جو پاکستان کے ساتھ ہمارے اٹوٹ تعلق کا عکاس ہے، کشمیریوں کی اعلیٰ قیادت کے تاریخ ساز فیصلے نے جدو جہد آزادی کا رخ جس منزل کی طرف موڑا تھا اسی عظیم مقصد کے حصول کیلئے آج مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری بھارت کی 8 لاکھ سے زائد فوج کے آگے سینہ سپر ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے سات دھائیوں قبل کشمیریوں نے اپنی منزل کا تعین کر دیاتھا اور اس منزل کے حصول کیلئے مسلسل قربانیاں دے رہے ہیں، ہمارے بزرگوں نے کشمیریوں کی جس منزل کا تعین کیا تھا وہ انشاء اللہ حاصل کر کے رہیں گے۔

واضح رہے کہ 19 جولائی کو کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا کے دیگر حصوں میں رہنے والے کشمیریوں کی جانب سے کشمیر کا پاکستان سے الحاق کا دن منایا جاتا ہے۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version