Advertisement

اگلے 5 سال میں پاکستان کو خوشحال ملک بنائیں گے، رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ نے کن تین اہم رہنماؤں کو ’قابل‘ قرار دیا؟

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگلے 5 سال میں پاکستان کو خوشحال ملک بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں ملک بحرانی کیفیت کا شکار ہے، ایک سال میں بھرپور جدوجہد کر کے ملک کو ایک بحران سے بچایا، اگلے 5 سال میں پاکستان کو خوشحال ملک بنائیں گے، ہماری اولین ترجیح ملک کا تحفظ ہے، الیکشن میں کامیابی کے بعد ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرینگے، ناقابل برداشت مہنگائی کومحدود کرینگے تاکہ عام آدمی برداشت کر سکے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ ملک سے انتقام اور گالم گلوچ کی سیاست کا خاتمہ کرینگے، ایک فتنے نے ملک کی سیاست کو تقسیم کیا، انہوں نے نوجوانوں کو گمراہ کیا، ملک ترقی کی جانب بڑھ رہا تھا 1999 کی طرح دوبارہ سازش کی گئی، ملک میں 4 سال تک ترقی کا عمل رک گیا، انتقامی سیاست نے پاکستان کی ترقی کے عمل کو روکا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے حالات پیدا ہوئے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا، مارچ 2022 میں جو بحران تھا اس سے اب ہم محفوظ ہیں، نواز شریف نے ملک سے دہشتگری اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، جب بھی ملک بحران کا شکار ہوا ن لیگ نے بحران سے نکالا، پاکستان ایشین ٹائیگر بننے جا رہا تھا تو اس وقت ایک سازش ہوئی، سازش کے تحت نواز شریف کو سزا دی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن پنجاب کا تنظیمی اجلاس آج بلایا گیا ہے جس میں بنیادی ایجنڈا زیرغور آئے گا، پارٹی کی تنظیم امیدواروں کو بھرپور سپورٹ کریگی، پنجاب میں بھرپور انداز سے مہم چلائیں گے، ہم باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ہر حلقے میں ن لیگ کا امیدوار ہو گا، ن لیگ تمام حلقوں سے انتخابات میں حصہ لے گی، ہم پنجاب میں انتخابی عمل کو آگے لیکر بڑھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Next Article
Exit mobile version