Advertisement

کوئٹہ؛ وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ؛ وفاقی وزیر کے کزن کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ میں وفاقی وزیر سردار اسرار ترین کے چچازاد بھائی کی گاڑی پر فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کمسن راہگیر زخمی بھی ہوگیا ہے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے پشین اسٹاپ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے وفاقی وزیر سردار اسرار ترین کے چچازاد بھائی سردار شہزاد ترین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود لیویز اہلکار سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت سردار شہزاد ترین گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ضلع دکی اور لورالائی کے ضیاء الدین اور محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

 واقعے میں کچلاک سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ بھی زخمی ہوا جسے سول ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جانے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version