Advertisement

حج کے اچھے انتظامات پر سعودی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حج کے اچھے انتظامات پر سعودی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے پاکستان نعت کونسل کے زیر اہتمام حج کے کامیاب انتظامات پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن میں حسن کارکردگی پر طلحہ محمود کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور حج کے اچھے انتظامات پر سعودی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی حکومت پاکستان نے اچھے انتظامات کئے، حج کے موقع پر ابتدا میں کچھ مشکلات آئیں، وزیراعظم نے مجھے بتایا کہ کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں، میں نے طلحہ محمود سے پوچھا تو انہوں نے بتایا ہاں کچھ ایسا ہی ہے اس پر کام کررہے ہیں اور اس کے بعد حج کے موقع پر بہترین انتظامات کئے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ حرمین شریفین کی حفاظت کرنا جانتی ہے، حیرت ہے اقوام متحدہ پر جس کی کوئی کارکردگی نہیں، سیاسی حوالے سے امریکہ ہویا کوئی اور ترقی یافتہ ممالک وہ ترقی پذیر ممالک کو غلام بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں آئیں سیاسی بات کرو، جس نے ساڑھے تین سال حکومت کی اس کو  پلانٹڈ کیا گیا تھا، اس کو پاکستان کے خاتمے کے لئے پلانٹ کیا گیا، اس کا جنازہ ہم نے نکالا ہے اس کی تدفین بھی کریں گے، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہم خود اس کی حفاظت کریں گے۔

Advertisement

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک کو غلام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان میں کچھ لوگ پھر رہے ہیں جو کہتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کرے، اقوام متحدہ نے پاکستان میں تشدد اور پھر جنسی تشدد کی بات کرکے پی ٹی آئی کی زبان بولی، یاد رہے کہ پاکستان کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version