ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ شاہ محمود قریشی کا بالآخر بڑا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کے بل سے دور رکھا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تھانہ کھنہ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں 15 اگست تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔
جج ابو الحسنات کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے بل پر آج کل چرچہ ہو رہا ہے جس پر تحفظات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بھی انتخابی اصلاحات بل پر تحفظات ہیں، رضا ربانی نے بھی انتخابی اصلاحات بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت سے منتخب حکومت کا کام لیا جانا ہے تو پھر بے ایمانی ہو جائے گی، ن لیگ کے اندر سے نگران وزیراعظم کے ناموں پر تحفظات آئے۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں، مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد جمع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ خواجہ آصف نے غیر پارلیمانی گفتگو کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/198018/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/198018/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

