Advertisement

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن کا وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اور فوری انعقاد کے معاملات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتظامات اور انتخابات کے فوری انعقاد کے معاملے بھی زیر بحث آئے۔

 اسلام آباد انتظامیہ کی اعلیٰ حکام نے اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کو بریفنگ دی جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمشنرز اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version