18 سے 23 جولائی تک پنجاب بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے نے رواں ہفتے کے دوران پنجاب بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون ہوائیں 18 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی۔
23 جولائی تک لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، منڈی بہاء الدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور قصور میں بارش متوقع ہے۔
اس کے علاوہ سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔
19 سے21 جولائی کے دوران ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، راجن پور، بھکر، لیہ، کوٹ ادو اور رحیم یارخان میں بارش کا امکان ہے۔
18 سے 22 جولائی تک لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مری، گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

