Advertisement

الیکشن سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی؟

نواز شریف

الیکشن سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی؟

آئندہ عام انتخابات سے قبل سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کا عمل جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سعودی عرب سے پاکستان میں اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ٹیلی فونک رابطے کیے اور موجودہ و سابق اراکین سینٹ و قومی اسمبلی سے اپنی وطن واپسی اور پارٹی امور پر مشاورت کی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا کہ کچھ رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں نے نواز شریف کو 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا جبکہ نواز شریف کے قریبی ساتھیوں کی اکثریت نے ستمبر کے وسط میں واپسی کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اپنی وطن واپسی کے معاملات پر قانونی ٹیم سے بھی مشاورت جاری ہے، جبکہ انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کو نومبر میں عام انتخابات کا عندیہ دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے دیرینہ ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پر کچھ عرصے کے لئے جیل بھی جانا پڑا تو پرواہ نہیں کروں گا۔

اس موقع پر نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھیوں سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور استحکام پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

پارٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف نے قریبی ساتھیوں کو عام انتخابات کی تیاریوں اور مریم نواز کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version