ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے امام بارگاہ جعفر طیار، ملیر اور امام بارگاہ شاہ فیصل کالونی، کورنگی کا دورہ کیا۔
پولیس چیف نے امام بارگاہ کے منتظمین سے ملاقات کی اور سیکیورٹی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا اور موقع پر موجود پولیس افسران کو سخت سیکیورٹی کی ہدایات جاری کیں ۔
پولیس چیف نے سیکیورٹی اقدامات کا بھی مکمل جائزہ لیا اور سیکیورٹی پر معمور افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں ڈیوٹی پر متحرک اور چاکوچوبند رہنے کی ہدایات کی۔
اس موقع پر پولیس چیف کے ہمراہ سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

