شمالی وزیرستان؛ پاک فوج کے توسط سے منعقدہ چیمپینز ٹرافی کے مقابلے اختتام پذیر

شمالی وزیرستان؛ پاک فوج کے توسط سے منعقدہ چیمپینز ٹرافی کے مقابلے اختتام پذیر
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے توسط سے منعقدہ چیمپینز ٹرافی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے توسط سے پہلے تحصیل اور پھر ڈویژن لیول پر منقعد کیے گئے تھے، طلباء نے فٹ بال، والی بال، تقاریر، ڈرائینگ اسکیچنگ جبکہ جنرل کیٹیگری میں فٹ بال اور والی بال میں کھلاڑیوں نے اپنے جوہر دکھائے۔
چیمپئنز ٹرافی کے جاری مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، الوداعی تقریب میں بڑی تعداد میں عسکری، سول انتظامیہ، علاقے کے عمائدین، جوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔
تقریب میں رسہ کشی، جمناسٹک، میوزک بینڈ اور خٹک ڈانس نے حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
چیمپئنز ٹرافی کو دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں عوام نے یونس خان اسٹیڈیم کا رخ کیا اور پاک فوج کے امن کیلئے قربانیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کو سراہا۔
عوام کا کہنا تھا کہ “اس طرح کے ایونٹس نوجوان نسل کی مثبت نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس کا صلہ پاک فوج کے سر جاتا ہے”۔
تقریب کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مختلف انعامات، ٹرافیز اور تحائف سے نوازا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/226629/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/226629/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

