پی ٹی آئی دور میں مہنگائی مارچ نکالنے والوں کو اداکاری کے ایوارڈ ملنے چاہیئں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی دور میں مہنگائی مارچ نکالنے والوں کو اداکاری کے ایواڈ ملنے چاہیئں، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی مارچ نکالنے والوں کو اداکاری کے ایوارڈ ملنے چاہیئں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امپوٹڈ حکومت نے بجلی کی قیمتیں بڑھاکر عوام پر بجلی گرائی ہے،حکومت نے اپنی جیبیں بھرنے کیلئے عوام کو عزاب میں جھونک دیا ہے، پہلے ریڈیو، پی ٹی وی کی فیس اور پھر پیک آووز بڑھائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلط کردہ اتحادی ٹولا عوام کو وقفے وقفے سے بجلی کے شاکس لگارہا ہے،عوام بچوں کی فیسیں ادا کریں یا پھر مہنگے ترین بجلی کے بل ادا کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ نالائق حکومت کے پاس بجلی کی پیداوار میں اضافے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، کپڑے بیج کر آٹا لانے والے وزیراعظم نے عوام کے تن سے کپڑے چھین لیے،عوام ایک طرف لوڈشیڈنگ دوسری طرف بلوں کے بوجھ تلے دبے ہیں۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مہنگائی مارچ نکالنے والوں کو اداکاری کے ایواڈ ملنے چاہیئں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

