Advertisement

ضلع خیبر: باڑہ کے دفتر پر شرپسندوں کا حملہ؛ 4 پولیس اہلکار شہید

شرپسندوں

ضلع خیبر: باڑہ کے دفتر پر شرپسندوں کا حملہ؛ 4 پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے دفتر پر شرپسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے دفتر پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس کے بعد فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تحقیقات بھی جاری ہے۔

اس حوالے سے ریسکیو1122 نے بتایا کہ باڑہ بازار تحصیل کمپاونڈ پر دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ موقع پر ایک اہلکار شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو1122  کا کہنا ہے کہ ایک زخمی کو ایچ ایم سی، 3 زخمیوں کو مقامی اسپتال جبکہ 6 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئیں۔

دھماکے سے عمارت کی چھت گرنے سے 1 شخص نیچے دب گیا جبکہ ریسکیو1122 کی ہیوی مشینری موقع کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کے قریب خود کش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement

یاد رہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ صوبے بھر میں مختلف دہشت
گرد حملوں میں اب تک سال 146 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/258259/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/258259/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version