آصف علی زرداری جلد لندن کیلئے روانہ ہوں گے

نوجوان بلاول بھٹو کا ساتھ دیں وہ انہیں مایوس نہیں کریں گے، آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری جلد لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔
پیپلزپارٹی زرائع کے مطابق اس وقت آصف علی زرداری دبئی میں موجود ہیں جبکہ جلد لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کا دورہ لندن دو دن پر مشتمل ہے، آصف زرداری کے دورہ لندن میں توسیع ہو سکتی ہے۔
پیپلزپارٹی زرائع کے مطابق آصف زرداری کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کا امکان ہے اور آصف زرداری کی نوازشریف سے ملاقات وزیراعظم سے ملاقاتوں کا تسلسل ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز زرداری ملاقات میں اسمبلی تحلیل پر مشاورت ہوگی، نگران حکومت، عام انتخابات کے امور پر بھی مشاورت ہوگی اور نگران وزیراعظم کیلئے ناموں پر غور ہوگا۔
پیپلزپارٹی زرائع کے مطابق لندن ملاقات میں اسمبلی تحلیل، نگران حکومت اور انتخابات کے بارے میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News