پیپلز پارٹی کا ن لیگ کو بڑا سرپرائز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مسلم لیگ ن کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شیری رحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے کہ نگراں وزیر اعظم کے نام فائنل ہیں، کمیٹی بن گئی، نگراں وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت ہوگی تو بتا دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ تو نام ہی شیئر نہیں ہوئے، نگراں وزیر اعظم کی تعیناتی کا فیصلہ مشاورت سے ہوگا، پیپلز پارٹی کا مقابلہ اقتصادی حالات کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کیلئےغیر جانبداری لازمی ضرورت ہے، آئین میں نگراں وزیراعظم کی تقرری کا طریقہ کار طے ہے، ہم نے وقت پر الیکشن کرانے کا بار بار کہا ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ کل فیک نیوز کے ذریعے کسی کو نگراں وزیراعظم کا تاج پہنایا گیا، سب فیک نیوز ہیں کوئی معاہدہ یا نام فائنل نہیں ہوا، اپوزیشن اور جماعتیں مل کر فیصلہ کرتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/261829/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/261829/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News