Advertisement

پی اے سی کا نادرا کی جانب سے شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا نوٹس

پی اے سی

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے نادرا کی جانب سے شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت ہوا جس میں پی اے سی نے نادرا کی جانب سے شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کا نوٹس لیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت داخلہ کو شہریوں کا ڈیٹا لیک ہونے کی مشترکہ تحقیقات کی ہدایت کردی۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ پی ٹی اے، ایف آئی اے اور ملٹری انٹیلیجنس کو بھی تحقیقاتی ٹیم میں شامل کیا جائے۔

نور عالم خان نے پی ٹی اے کو ڈیٹا بلاک کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہر ایک کا ذاتی ڈیٹا انٹرنیٹ پر موجود ہے، نادرا سے کیسے لیک ہوا، عسکری حکام کا ڈیٹا بھی لیک ہوا ہے۔

Advertisement

اجلاس میں عدم شرکت پر پی اے سی کا اظہار برہمی

دوسری جانب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سیکریٹری مذہبی امور کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا اور سیکریٹری مذہبی امور کو پیر کے روز طلب کر لیا۔

حکام مذہبی امور نے کہا کہ سیکریٹری مذہبی امور کل سعودیہ سے واپس آئے ہیں، ان کی طبیعت ناساز ہے۔

نور عالم خان نے کہا کہ حاجیوں کا آپ نے کیا حال کر دیا ہے، کیا بیماری ہے سیکریٹری کو؟ کیا وہ وینٹیلیٹر پر ہیں۔

اجلاس میں پی اے سی نے پاکستانی حاجیوں کے ساتھ زیادتی اور بد انتظامی کی انکوائری کی ہدایت کی اور کہا کہ  پرائیویٹ حج آپریٹرز کے معاملات کی بھی چھان بین کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعدد حاجیوں نے مجھ سے براہ راست رابطہ کیا ہے، وہ غریب وزیر جو موٹر سائیکل پر پھرتا تھا اس کا دور ٹھیک تھا، مفتی عبدالشکور کے دور میں حاجیوں کو کوئی تکلیف نہیں تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version