Advertisement

حکومت نے عام انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے کی حکمت عملی طے کرلی

عام انتخابات

حکومت نے عام انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے کی حکمت عملی طے کرلی

وفاقی حکومت نے عام انتخابات کیلئے فنڈز جاری کرنے کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پہلی سہ ماہی میں تمام فنڈز جاری کرنے کی الیکشن کمیشن کی تجویز ماننے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو فنڈز ضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے 10ارب روپے دوبارہ فراہم کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 42 ارب 42 کروڑ روپے فراہم کیے جائیں گے، فنڈز ضرورت کے مطابق مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن ضرورت کے مطابق فنڈز کیلئے وزارت خزانہ سے رجوع کرے گا، تاہم انتخابات کیلئے پہلے مرحلے میں 10 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

Advertisement

حکومتی ذرائع کے مطابق کل 42 ارب 42 کروڑ میں سے 10 ارب روپے گزشتہ مالی سال مختص کیے گئے تھے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ مالی سال عام انتخابات کیلئے 47 ارب 42 کروڑ روپے مانگے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو گزشتہ مالی سال 15 ارب روپے جاری کرنے منظوری دی گئی تھی، جبکہ الیکشن کمیشن کو 15 ارب میں سے گزشتہ مالی سال 5 ارب روپے جاری کیے گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ مالی سال الیکشن کمیشن نے 5 ارب میں 4ارب47 کروڑ روپے کے استعمال کیے، جبکہ الیکشن کمیشن نے رہ جانے والے 53 کروڑ روپے واپس وزارت خزانہ کو جمع کرائے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے گزشتہ سال کے 10 ارب 53 کروڑ روپے دوبارہ فراہم کرنے کی درخواست کی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/309046/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/309046/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version