Advertisement

سیاحت کا شعبہ پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ (فائل فوٹو)

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاحت کا شعبہ پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کی زیر صدارت  آن لائن اجلاس ہوا جس میں گلگت بلتستان بلخصوص شائراہ قراقرم پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا اور حادثات کی روک تھام کے لیے گلگت بلتستان کی اہم شاہراہوں پر موٹر وے پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے حالیہ سیزن میں پیش آنے والے حادثات اور اقدامات سے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری اُمور کشمیر، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، آئی جی موٹر ویز، آئی جی گلگت بلتستان نے بھی شرکت کی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئے روز حادثات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان حادثات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ حادثات کا شکار بیشتر افراد ان علاقوں کی سیر کرنے والے سیاح ہیں، سیاحوں کی کثیر تعداد اور ڈرائیورز کھٹن راستوں پر ڈرائیونگ کی مکمل مہارت نہیں رکھتے ہیں، سیاحوں کو دشوار گزار راستوں کے ممکنا خطرات سے پیشگی خبردار کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس کے اعلی حکام چوبیس گھنٹے کے اندر گلگت بلتستان کا دودہ کریں گے اور حادثات کی روک تھام کے لیے تفصیلی تجاویز وزیراعظم کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حادثات ہونے کے خطرات والی جگہوں پر سائن بورڈز نمایاں آویزاں کیے جائیں، اہم شاہراہوں پر سائن بورڈز اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ پاکستان کی معیشت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے ان علاقوں کو سیاحوں کے لیے محفوظ بنانا ضروری ہے، حالیہ حادثے میں زخمی ہونے افراد کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت ان حادثات میں قیمتی جانوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، اہم مقامات پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی میں صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version