Advertisement

جے ایف 17 طیاروں کی خریداری، پاکستان اور عراق کے مابین امور حتمی مرحلے میں داخل

پاکستان اور عراق

جے ایف 17 طیاروں کی خریداری، پاکستان اور عراق کے مابین امور حتمی مرحلے میں داخل

پاکستان سے جدید جے ایف 17 تھنڈر سی بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی خریداری کے معاملے پر پاکستان اور عراق کے مابین امور حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ عراق، پاکستان سے 12 جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر سی بلاک تھری طیارے خریدے گا تاہم عراق نے پاکستان سے طیاروں کی خریداری کے لئے 66 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر سی بلاک تھری کی فی یونٹ قیمت 5 کروڑ 53 لاکھ ڈالر ہے۔ عراق کو طیاروں کی منتقلی سمیت تربیت، تکنیکی تعاون، پرزہ جات کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر سی بلاک تھری ماک 1.6 رفتار کے ساتھ چوتھی جنریشن پلس لڑاکا طیارہ ہے، جہاز 13 ہزار 500 کلوگرام وزن کے ساتھ اڑان بھرنے اور 55 ہزار 500 فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے کا حامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری گلاس کاکپٹ، نیویگیشن، انجن، ہائیڈرالکس، فلائیٹ کنٹرول سمیت جدید ترین طیارہ ہے، یہ ہر قسم کے ماحول، موسم میں آپریشن کی صلاحیت، اہداف کی جانچ، پڑتال اور سمت کا تعین کر سکتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ جے ایف 17 تھنڈر سی بلاک تھری بیک وقت طویل، محدود اور آنکھ سے اوجھل کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی خودکار صلاحیت کا حامل ہے، تاہم یہ ایک وقت میں 15 اہداف کی جانچ کرکے، 4 اہداف کو لاک اور نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق کاربن فائبر ٹیکنالوجی کی وجہ سے طیارہ ہلکے وزن کا حامل، جدید الیکٹرانک وارفیئر نظام سے لیس ہے، جہاز کسی بھی پوزیشن سے میزائل فائرنگ اور میزائل ازخود سمت، رفتار اور شدت کا تعین کرکے اہداف تباہ کر سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ 8 ہارڈ پوائنٹس، طویل، محدود فاصلے تک مار کرنے والے اور اینٹی ریڈی ایشن میزائلز رکھتا ہے اور یہ لیزر گائیڈڈ ہتھیاروں، رن وے پینی ٹریشن بموں اور 23 ملی میٹر ڈبل بیرل گن سے لیس ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ طیارہ فضاء سے فضاء، سمندر اور زمین پر اہداف کو پوری درستگی سے نشانہ بنانے کا حامل ہے، دشمن کے داغے میزائل کا ہنگامی انتباہ، جامع زاویہ رکھنے والا ہیڈ اپ اور جدید ہیلمٹ ماؤنٹڈ ڈسپلے کا حامل ہے، ایسا فائر کنٹرول ریڈار، بہترین ٹیکنالوجی، ایوی آنکس اور الیکٹرانکس کے ساتھ جدید ترین لڑاکا طیارہ ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version