جامشورو میں مسافر کوچ حادثے کا شکار، 15 سے زائد افراد زخمی

جامشورو میں مسافر کوچ حادثے کا شکار، 15 سے زائد افراد زخمی
جامشورو میں ایم ناٸن موٹروے نوری آباد کے قریب مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے حیدرآباد آنے والی مسافر کوچ دادا بھائی سیمنٹ فیکٹری کے قریب سامنے جانے والے ٹرالر سے پیچھے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسافر کوچ کو حادثہ؛ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
حادثے کی اطلاع پر موٹروے پولیس اور ایدھی رضاکاروں نے پہنچ کر زخمیوں کو ٹراما سینٹر نوری آباد اور سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا۔
واضح رہے کہ زخمیوں کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جارہا ہے جس میں پانچ کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/360740/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/360740/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

