Advertisement

استحکام پاکستان پارٹی کا پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز؛ بڑی وکٹ گرادی

استحکام پاکستان پارٹی

شیخوپورہ سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے علی عباس گل آغا استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علی عباس گل آغا نے پارٹی صدرعبد العلیم خان سے پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات عبد العلیم خان نےعلی عباس گل کے پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس موقع پرعبدالعلیم خان نے کہا کہ وطنِ عزیز کے مفاد کا بھرپور تحفظ استحکام پاکستان پارٹی کی اولین ترجیح ہے، ملک و قوم کے گزشتہ 5 برس ضائع ہوئے، 9 مئی تشدد کی علامت کا دن بن چکا۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی ملک میں نئی قیادت اور اسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے، استحکام پاکستان پارٹی عوامی امنگوں کے عین مطابق منشور لائے گی، ہم دعوے نہیں عمل کر کے دکھائیں گے، تاخیر کا ازالہ کیا جائے گا، پارٹی کے دروازے کھلے ہیں، ہم ہر محبِ وطن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں ملک بھر سے اہم شخصیات پارٹی میں شامل ہوں گی، مہنگائی، بے روزگاری، امن و امان اور دہشتگردی جیسے مسائل حل کریں گے، آج بھی پختہ ارادے اور اہلِ قیادت کیساتھ بحرانوں سے نکل سکتے ہیں۔

علی عباس گل نے جہانگیر ترین اور عبد العلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی موجودہ حالات میں واحد حل اور بہترین آپشن ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر سابق صوبائی وزراء، پارٹی رہنما میاں خالد محمود اور سعید اکبر نوانی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
پنجاب حکومت آلودگی پر قابو پانے میں مکمل ناکام، لاہور کی فضا خطرناک حد تک آلودہ
بڑی سیاسی ہلچل، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ
جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ بنگلادیش، دفاعی و سلامتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version