Advertisement

فتنہ ملک میں لاشیں ، افراتفری اور فساد چاہتا ہے، مریم اورنگزیب

صاف ستھرا پنجاب ایک انقلابی پروگرام ہے، مریم اورنگزیب

صاف ستھرا پنجاب ایک انقلابی پروگرام ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فتنہ ملک میں لاشیں ، افراتفری اور فساد چاہتا ہے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی ملک اور ریاست کے خلاف مہم وہی پرانی ہے، صرف چہرے بدل رہے ہیں، چہرے بدل گئے لیکن ایجنڈا ایک ہی ہے، 9 مئی والا ایجنڈا بیرون ملک بیٹھی پراکسیز اور کٹھ پتلیوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف گھٹیا، مذموم اور شر انگیز میڈیا مہم شیطانی ذہن کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، چند عناصر بیرون ملک بیٹھ کر ملک دشمنی اور غداری کر رہے ہیں، سیاسی شدت پسندی کا واقعہ ہوا تو چیئرمین تحریک انصاف ذمہ دار ہوگا

  مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن ایجنٹ کا مرض لا علاج ہے، اقتدار سے محرومی کے بعد فومو کی ذہنی کیفیت کا شکار ہیں۔ بے بنیاد پراپگنڈا، الزامات، فساد اور سازشوں کی منصوبہ سازی میں مصروف ہے

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف پراپگنڈے کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دیں گے، کسی بھی سیاسی انتہاءپسندی یا مس ایڈونچر کا ذمہ دار9 مئی کا منصوبہ ساز ہوگا

Advertisement

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا ٹرائل شروع ہو رہا ہے، کرپشن کے ثبوت سامنے آرہے ہیں اس لئے ایک اور سازش درکار ہے، یہ پاگل اور ذہنی مریض ہے جسے پاگل خانے میں ہونا چاہیے

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ کبھی سائیفر، کبھی راکٹ لانچر سے قاتلانہ حملہ، کبھی حوروں والے ٹیکے، کبھی حضرت عیسیٰ اور کبھی قرآن پاک کے حوالے سے بے ہودہ بیانات بیمار ذہنیت کا ثبوت ہیں

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 2017 میں ہی بتا دیا تھا کہ یہ ذہنی مریض اور پاگل ہے جسے پاگل خانے میں ہونا چاہیے، فتنہ ملک میں لاشیں ، افراتفری اور فساد چاہتا ہے۔ اپنی کرپشن، جھوٹ اور ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لئے سر پر بالٹی، ڈبہ اور ڈسٹ بن ڈال کر اوچھے ہتھکنڈے کرتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افسران پر اپنے قتل کے جھوٹے الزام لگائے، ثبوت مانگا تو کہا کہ کوئی ثبوت نہیں لوگوں سے سنا ہے جبکہ اپنا جھوٹ، سازش اور پراپگنڈا پھیلانے کے لئے چند یوٹیوبر زاور ولاگرز کو ’پراکسی‘ کے طورپر استعمال کررہا ہے اور یہ وہی گھٹیا ذہنیت ہے جس نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر کے شہداءکے خلاف غلیظ مہم چلوائی۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی انتہاءپسندی کا ذمہ دار فارن ایجنٹ ہے، اپنی پراکسیز کے ذریعے 9 مئی کرایا، ذہن سازی کی، منصوبہ بندی کی، اپنے جتھوں سے ریاست کے خلاف دہشت گردی کرائی، فارن ایجنٹ نے سرکاری وحساس عمارتوں پر حملے کرائے، شہداءکی یادگاروں کی بے حرمتی کرائی۔اپنے لابیسٹس، فارن میڈیا کو اپنے جھوٹے بیانیہ کا مواد دینے کے لئے یہ حرکتیں کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version