Advertisement

اسلام آباد اور اسکے اداروں کو ماڈل بنائیں گے، رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرداخلہ

سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کے اختیارات میں مداخلت ہے، رانا ثنا اللہ

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور اسکے اداروں کو ماڈل بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پوری دنیا سے لوگ آتے ہیں، اکثریت اسلام آباد کو دیکھ کر یہ اندازہ لگاتی ہے کہ پاکستان کیسا ہے،ایسے میں اسلام آباد اور اس کے اداروں بلخصوص اسلام آباد پولیس کو ماڈل بنایا جائے گا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے ایک سال میں پوری کوشش کی کہ عوامی خدمت کی نوعیت کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بارہ کہو فلائی اوور کی تکمیل کے بعد نہ صرف راولپنڈی اسلام آباد بلکہ ملک کے مختلف حصوں سے مری اور آزاد کشمیر جانے والے افراد کو ایک بہترین سفری سہولت فراہم ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وویمن پولیس سٹیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تو اس کے لئے عمارت بہت خستہ تھی، آئی جی اسلام آباد نے اپنے دیگر مطالبات کے ساتھ اس عمارت کی تعمیر کی درخواست بھی کی تھی جس کی روشنی میں آج اس عمارت کا سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے،قلیل مدت میں یہ عمارت مکمل کی جائے گی۔

Advertisement

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمارے سامنے یہ معاملہ رکھا گیا کہ ایک ارب 40 کروڑ روپے شہدا کے خاندانوں کے بقایا جات ہیں جس پر فوری طور پر وزیراعظم کے علم میں یہ معاملہ لایا گیا اور ترجیحی بنیادوں پر یہ ادائیگی کی گئی، آج شہدا فیملی کا معاوضے کی مد د میں کوئی بقایا جات نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں کئی سال سے پولیس کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوا،ہم نے آتے ہی 1700 پولیس جوانوں کی بھرتی کی اس میں 208 خواتین ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version