Advertisement

نگران وزیراعظم کا تقرر؛ اتحادی جماعتوں کے مذاکرات کا ایک اور دور آج ہونے کا امکان

نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم کا تقرر؛ اتحادی جماعتوں کے مذاکرات کا ایک اور دور آج ہونے کا امکان

نگران وزیراعظم کا تقرر کے معاملے پر وفاق میں اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور آج ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کی کمیٹیوں کے اراکین نگران وزیراعظم کا تقرر کے معاملے پر مختلف ناموں پر مشاورت جاری رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی طرف سے پانچ نام دیے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی بھی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر اتحادی حکومت میں مشاورت جاری ہے، دو روز قبل پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں دونوں بڑی جماعتوں نے سیاسی شخصیت کو ہی نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق کیا۔

پیپلز پارٹی نے تین اور (ن) لیگ نے چار نام پیش کیے، تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان کسی نام پر ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہوا۔

Advertisement

دونوں مذاکراتی ٹیموں نے اپنی قیادت سے رابطہ کر کے آصف زرداری اور نواز شریف کو تمام نام بھجوا دیے ہیں، تاہم آصف زرداری اور نواز شریف نگران سیٹ اپ کے حوالے سے آپس میں رابطے میں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/442038/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/442038/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Next Article
Exit mobile version