سکھر اسٹیشن پر موہن جو داڑو ایکسپریس کا افتتاح

سکھر اسٹیشن پر موہن جو داڑو ایکسپریس کا افتتاح
محکمہ ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لیے موہن جو داڑو ایکسپریس کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر موہن جو داڑو ایکسپریس بحال کی گئی۔
ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سکھر محمود الرحمان لاکھو نے سکھر اسٹیشن پر موہن جو داڑو ایکسپریس کا افتتاح کیا۔
موہن جو داڑو ایکسپریس براستہ حبیب کوٹ، دادو سے کوٹری جائے گی۔
محمود الرحمان لاکھو ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ موہن جو داڑو ایکسپریس کو چلانے کا مقصد چھوٹے شہروں کے عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، محکمہ ریلوے سفری سہولیات میں اضافہ کر رہا ہے، ٹرین سے سفر کو محفوظ بناتے ہوئے مسافروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/451923/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/451923/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News