Advertisement

مادر ملت فاطمہ جناح کی برسی پر وزیراعظم کا خراج عقیدت

وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو 56 ویں یوم وفات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ جناح قوم کے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں، قوم پر ان کے بہت احسانات ہیں۔

شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح ایک عظیم بھائی کی عظیم بہن تھیں۔ فاطمہ جناح بابائے قوم کے لئے حوصلے اور ہمت کا ذریعہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مادر ملت پیرانہ سالی کے باوجود آمریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں، عوام، جمہوریت اور ملک کے لئے تاریخی کردار ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان اور ملک کیلئے بے مثال کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں۔ ان کی شخصیت آج کی بچیوں اور خواتین کے لئے مشعل راہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قوم مادر ملت کی پاکستان کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے احسانات کی مقروض رہے گی۔

Advertisement

وزیراعظم نے قوم سے مادر ملت کے لئے دعا کی اپیل کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 56 ویں برسی آج ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

1919 میں یونیورسٹی آف کلکتہ سے محترمہ فاطمہ جناح نے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد انہوں نے محمد علی جناح کے ساتھ قیام پاکستان کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنے بھائی محمد علی جناح کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا اور برصغیر کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جس سے مسلمانوں کی علیحدہ ریاست کے حصول کی جدوجہد آسان ہو گئی۔

مادر ملت محترم فاطمہ جناح کو تحریک آزادی میں ان کے کردار کی وجہ سے ’مادر ملت‘ اور ’خاتون پاکستان‘ کہا جاتا ہے۔

محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور آج ہی کے دن 1967 میں انتقال کر گئیں۔

فاطمہ جناح کو عوامی حقوق کے لئے ان کی پرجوش حمایت اور تحریک پاکستان میں وقف جدوجہد کے لئے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version