پنجاب؛ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا اعلان

سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی ملازمین کے مساوی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 21واں اجلاس ہوا جس میں تنخواہوں میں 35 فیصد اور پنشن میں 17 فیصد اضافہ کرنے کی منظوری دی گئی، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اطلاق ملازمین کی موجودہ بنیادی تنخواہ پر ہوگا۔
گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے پنجاب کے سرکاری ملازمین نے نگران حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن مین اضافے کو ناکافی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا، نگران کابینہ نے وزیراعظم کی ہدایت پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن پر از سر نو غور کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

