جعلی ویزے پر عراق جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

جعلی ویزے پر عراق جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عراق سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں عراق سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزم سمیع اللہ کے پاسپورٹ پر عراق کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم جولائی 2022 میں ایران گیا تھا، ملزم نے ایجنٹ کی مدد سے عراق کا ویزا حاصل کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم کو مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/526213/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/pakistan/2023/07/526213/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News