سندھ کابینہ کی جنرل یونیورسٹی ’دی یونیورسٹی آف لاڑکانو‘ بنانے کی منظوری

سندھ کابینہ کی جنرل یونیورسٹی ’دی یونیورسٹی آف لاڑکانو‘ بنانے کی منظوری
سندھ کابینہ نے جنرل یونیورسٹی ’دی یونیورسٹی آف لاڑکانو‘ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لاڑکانو کی ہائیر ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ / کیمپس اور متعلقہ کالجز کو ملا کر یونیورسٹی قائم ہوگی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کابینہ نے ’دی یونیورسٹی آف لاڑکانو‘ کا بل اسمبلی کو بھیج دیا ہے۔
گندم درآمد
دوسری جانب سندھ کابینہ کو محکمہ خوراک نے بتایا کہ اس سال 5 ملین ٹن گندم کی مزید ضرورت ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ وہ نجی شعبہ سے گندم درآمد کرنے کی بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ کی کورونا ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نجی شعبہ درآمد کرے تو ٹھیک ہے، اگر نہیں کرتا تو سندھ حکومت 5 ملین ٹن گندم درآمد کرے گی۔
موٹر وہیکل رجسٹریشن
سندھ کابینہ کی جانب سے موٹر وہیکل رجسٹریشن متعارف کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی ہے، اب گاڑیوں کی بک کی جگہ سیکیورٹی فیوچرز والا کارڈ جاری کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت دی کہ کارڈ کی سیکیورٹی فیچرز مزید بہتر کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

