Advertisement

چیئرمین فوڈ شیخ مظہر کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

شیخ مظہر

چیئرمین فوڈ شیخ مظہر کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی شیخ مظہر عباس نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ مظہر عباس نے اپنے 30 سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے قریبی تمام دوست احباب آج تحرک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں، ہم نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، ہم تمام نوجوان پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔

شیخ مظہر نے کہا کہ آج ہم اگر امن و سکون کیساتھ ہیں تو پاک فوج کا اس میں اہم کردار ہے، ہمارے فوجی ہماری حفاظت کے لیے بارڈر پر موجود ہیں، نوجوان طبقہ پاک فوج کیساتھ ہے اور رہے گا، ان ہی نوجوانوں نے تحریک انصاف کو مظبوط کیا جلسے جلوسوں میں شرکت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے سوال کرتا ہوں کہ کیا یہ وہ پاکستان ہے جس کا آپ نے ہمیں خواب دیکھایا تھا؟ اس قوم نے اپنی فوج کا بازو بننا تھا لیکن آج اسی فوج کا مجرم بن گئے، کیا باپ نے اپنے لخت جگر کو آپ کیساتھ اس لیے لگایا کہ وہ مجرم بن سکے، جن فوجی جوانوں نے ملک کی خاطر اپنی جان کے نذرانے پیش کیے ان کے مجسمے شہید کیے گئے، آج جب ملک کا مستقبل جیل میں ہے تو آپ اس نوجوان کے لیے منہ سے ایک لفظ نہیں نکال پا رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب اگر آپ کو بشریٰ بی بی سے فرصت مل جائے تو غریب کارکن کے بارے میں بھی سوچیں، ہم آج اپنے آپ کو تحریک انصاف سے علیحدہ کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version