Advertisement

بھکاری پن ختم کرنا ہے تو ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم

چینی صدر کے پاکستان کی حمایت یکجہتی کے پیغام پر بےحد مشکور ہوں، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھکاری پن ختم کرنا ہے تو ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیزون کا افتتاح کیا اور نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج میرے لیے بہت خوشی اور اطمینان کا دن ہے، ملک بھر میں میرٹ پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، سفارش پر لیپ ٹاپ تقسیم نہیں کیے جارہے، انتخابات میں دوبارہ موقع ملا تو ہرسال ہر صوبے کو لیپ ٹاپ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وقت آچکا ہے تمام ادارے مل کر ملکی ترقی کے لیے کام کریں، ہمیں صنعتوں میں انقلاب لانا ہے، مہنگائی ختم کرنی ہے، یقین ہے پاکستان خطے میں تیزی سے ترقی کرتا ملک بنے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مجھ سمیت اشرافیہ کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا، ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا، رونے دھونے سے بات نہیں بنے گی۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ گزرے سال میں بہت مشکلات تھیں، پاکستان کے پاس بہت زرخیز زمین ہے، زراعت پاکستان کی معیشت کو بدل کررکھ دے گی، 75سال میں بڑے بڑے کاغذی منصوبے بنے، ہمارا ہمسایہ ہم سے آگے نکل گیا تو اس میں ہمارا قصور ہے، ہماری ٹیکسٹائل کی امپورٹ بھارت سے کئی زیادہ تھی۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ خوشی سے آئی ایم ایف پروگرام قبول نہیں کیا، مجبوری تھی، سب متحد ہو کر کام کریں گے تو ملک جلد ترقی کرے گا، پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا، غربت کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے ہمیں 2ارب ڈالر ملے ہیں، سعودی حکومت کا مشکل میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بھکاری پن ختم کرنا ہے تو ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہوگا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا دلیر اور بہادر جوانوں کا صوبہ ہے، یہ صوبہ رحمان بابا اور خوشحال خان کی دھرتی ہے، خیبرپختونخوا نے ملک کو دہشت گردی سے بچانے کیلئے تاریخی کردارادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version